حیدرآباد۔8۔مارچ (اعتماد نیوز)سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے عام انتخابات
کے موقع پر رقم اور شراب کی تقسیم کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے اور
ان پر کاروائی کرنے کلا انتباہ دیا ۔آج انہوں نے
میڈیاسے بات کرتے ہوئے
امیدواروں کو ہدایت دیا کہ وہ انتخابی تشہیر کے لئے 10گاڑیوں سے زائد
گاڑیوں کو استعمال نہ کریں ۔انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے سرکاری دفاتر پر
جھنڈوں ‘فلکسوں اور بورڈس آویزاں نہ کرنے کا حکم دیا۔